• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 1, 2015

    روس شام میں فضائی حملے روک دے :سعودی عرب


    سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک نے اقوام متحدہ میں روس کے شام میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انھیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔روس کے لڑاکا طیاروں کی بدھ کو شام کے صوبوں حمص اور حماہ میں شہری علاقوں پر بمباری میں چھتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    سعودی عرب کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''حال ہی میں شام آنے والے ممالک یہ دعویٰ نہیں کرسکتے ہیں کہ وہ داعش کے خلاف لڑرہے ہیں بلکہ وہ بشارالاسد کی سفاک حکومت اور اس کے اتحادی حزب اللہ ایسے غیرملکی دہشت گرد گروپوں کی حمایت کررہے ہیں''۔
    ادھر فرانسیسی وزیردفاع ژاں وائی ویس لی دریان نے پیرس میں ارکان پارلیمان کو بتایا ہے کہ روسی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔میں آپ کو یہ کہنا چاہتاہوں کہ آپ از خود اس کے متعدد تجزیے کرسکتے اور کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔
    شامی حزب اختلاف کی قومی کونسل کی فراہم کردہ تفصیل کے مطابق حمص اورحماہ میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر روسی طیاروں کی بمباری میں مرنے والے تمام چھتیس افراد عام شہری ہیں اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس شام میں فضائی حملے روک دے :سعودی عرب Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top