مصر اور اسرائیل غزہ کی پٹی پرعاید پابندیاں فوری ختم کریں:بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مصر اور اسرائیلی حکومتوں پر فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پرعاید پابندیاں ختم کرتے ہوئے تمام زمینی راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک غزہ کی پٹی کے حوالےسے اقوام متحدہ کی قرارداد 1860 پر فوری طورپر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو امداد دینے والے ملکوں کی خصوصی رابطہ کمیٹی کے نیویارک میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ اقتصادی اور انسانی صورت حال کو نظراندازکرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ خاص طورپر فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پرعاید ہرقسم کی پابندیاں فوری ختم کی جانی چاہئیں، اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کے غزہ کی پٹی کے دوسرے فلسطینی علاقوں کو اور مصر کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال ہونے والی راہ داریوں کو غیرمشروط طورپر کھول نہیں دیا جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment