مصر فرانس سے دو جنگی بحری جہاز خریدے گا
مصر نے فرانس سے دو ہیلی کاپٹر بردار ’مسٹرال‘ جنگی بحری جہاز خریدے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔فرانس نے یہ دونوں بحری جہاز روس کو فروخت کرنے کے لیے تیار کیے تھے لیکن یوکرین بحران کی وجہ سے اس نے روس کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا تھا۔ فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”صدر فرانسو اولاند اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دو مسٹرال کلاس جہاز کی مصر کو فروخت کے معاملے کی شرائط و ضوابط سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment