کویت:انسانی حقوق کو پس پشت ڈال کرغیر ملکیوں کیلئے کڈنی سنٹر ڈئیلاسز کروانے پر پا بندی عائد
کویت نے انسانی حقوق کو پس پشت ڈال کرغیر ملکیوں کیلئے کڈنی سنٹر ڈئیلاسز کروانے پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت ہیلتھ نے کڈنی کے مریضوں کیلئے ڈائیلاسز کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کیلئے کویت میں ڈائیلاسز پر پابندی کا قانون پہلے سے موجود تھا مگر اس پر عملدرآمد روک رکھا تھا جبکہ اب اس قانون کو حرکت میں لاتے ہوئے کڈنی کے مریض غیر ملکیوں پر ڈائیلا سز کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کے المبارک العبداللہ الصباح کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میں ڈائیلاسزکروانے کی منتظر غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ذرائع نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز ایک خصوصی عمل ہے جو کہ صرف اور صرف کویتی باشندوں کیلئے ہے۔
0 comments:
Post a Comment