• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 1, 2015

    دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے : ظریف


    ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا بنیادی اور اساسی مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

     ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ آج کےعالمگیریت کے دور میں خطرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے اور اس وقت انتہا پسندی اور تشدد بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور قریب اور دور کے تمام علاقے اسکی زد میں ہیں ۔   انہوں نے مذید کہا ہے کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس وقت بھی عراق اور شام کی طرف دہشتگردوں کے جانے کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کی عالمی کوششیں ناکافی ہیں ۔  
      یاد رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا  ہنگامی اجلاس روس کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف پیش کی جانے والی قراد داد کے مسودے کا جائزہ لینے کے لئے بلایاگیا ہے ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے : ظریف Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top