کویت میں ڈکیتیوں کا انوکھا کیس،سی آئی ڈی آفیسر اور تین بنگلہ دیشی ڈاکو پکڑے گئے
کویتی سی آئی ڈی آفیسر 3 بنگلہ دیشیوں سمیت پکڑا گیا ۔ شہریوں کی جانب سے گرفتار کئے گئے سی آئی ڈی آفیسر کو دوسرے کی نسبت سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاجا رہا ہے کیونکہ کویتی آفیسر نے ایک تواپنے حلف کے ساتھ غداری کی اور دوسرا متاثرین کا تحفظ اس کی ذمہ داری تھا جبکہ اس نے اُلٹا ان کو لوٹا۔مقامی پولیس سٹیشن ال جاہرہ کو ڈکیتی کی متعدد شکایات موصول ہوئیں جن میں کہا گیا کہ سر ڈھانپنے کے لئے روایتی کویتی ”دشداشا“ پہنچے دو افراد نے انہیں روکا اور اپنے جعلی شناختی کارڈ ظاہر کر کے ہمیں شناختی کارڈ دکھانے کا مطالبہ کرتے ۔ شکایات میں بتایا گیا کہ جیسے ہی متاثرین شناختی کارڈ دکھانے کے لئے پرس نکالتے تو وہ افراد ان سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے ۔
0 comments:
Post a Comment