جزیرۃ العرب کی
القاعدہ نے یمن کو اپنا مرکز کیوں بنایا؟ مبصرین اس سوال کا جواب تلاش کرتے ہوئے اس
نتیجے تک پہنچے ہیں کہ یمن کی سر زمین میں القاعدہ کو محفوظ ٹھکانے بنانے کا موقع سابق
منحرف صدر علی عبد اللہ صالح کی جانب سے ایک سازش کے تحت دیا گیا تھا۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے
چار ماہ کے دوران جب قابض حوثی
ملیشیا اور علی صالح کے وفاداروں نے جنوبی یمن میں عدن کے علاقے پر قبضہ کیے رکھا تو
القاعدہ اور اس کے نئے چہرہ داعش کی جانب سے باغیوں پر کوئی
ایک حملہ بھی نہیں کیا گیا۔ مگر جیسے یمن کی آئینی حکومت نے عدن کا قبضہ واپس لیا تو
القاعدہ اور اس کے حامی پھر سے متحرک اور سرگرم ہو گئے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ سابق منحرف
صدر علی صالح اور القاعدہ کے درمیان پچھلی ربع صدی سے خفیہ مراسم رہے ہیں۔ یہی وجہ
ہے کہ جب علی صالح کی حامی ملیشیا نے عدن پر قبضہ کیا تو القاعدہ عناصر نے خاموشی اختیار
کرلی۔

0 comments:
Post a Comment