یمن کی عوام نے صدر ربہ منصور ھادی کی جانب سے تمام شہروں میں ایندھن کی تمام اقسام
کی سپلائی یقینی بنانے اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کو بڑے
پیمانے پر سراہا گیا ہے مگر ساتھ ہی عوامی حلقوں نے صدر ھادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ
حوثی باغیوں اور علی صالح کے وفاداروں کو ایندھن کی سپلائی بند کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات
کریں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
کے مطابق گذشتہ روز صدر ھادی نے اپنے مشیروں کے ایک اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو
تمام بندرگاہوں پر ایندھن کی اندرون ملک ترسیل کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے اور
جنگ سے متاثرہ شہریوں تک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ صدر کے اس
بیان پر یمنی عوام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ باغیوں کو ایندھن
کی سپلائی بند کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment