• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 22, 2015

    ایرانی نائب وزیر خارجہ کی برطانیہ کے دارالعوام کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان اور برطانوی دارالعوام میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کریسٹن بلنٹ نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل، دہشت گردی اور خطے کے بحرانوں کے سیاسی حل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے برطانوی دارالعوام میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کریسٹن بلنٹ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں یمن اور بحرین کے مسائل کے علاوہ لیبیا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی سے مقابلے کے ساتھ ساتھ علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی۔
    حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں شام کی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورۂ شام کے موقع پر اس ملک کے صدر بشار اسد کو جو تجاویز پیش کی تھیں ان کی مزید وضاحت کی گئی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی نائب وزیر خارجہ کی برطانیہ کے دارالعوام کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top