• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 21, 2015

    اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کوگولیاں مار کرشہید کردیا



    فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں قابض صہیونی فوج کے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کم عمر فلسطینی بچوں کو بغیر کسی وجہ کے گولیاں مار کر شہید کردیا۔ یہ واقعہ الخلیل میں "کریات اربع" کے مقام پر پیش آیا۔ دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
    فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کے واقع کی مختلف روایات بیان کی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریات اربع کےمقام سے گذنے والی ایک ریلی میں شامل دو لڑکوں نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی جس پرانہیں گولیاں ماری گئیں جب کہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں پر ایسا کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں ہو رہا تھا۔ دونوں بچے یہودی کالونی کے قریب کھڑے تھے کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کوگولیاں مار کرشہید کردیا Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top