عراق کی سکیورٹی فورسز نے
مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی کے شمال اور مغرب میں واقع بعض علاقوں
پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں سے داعش کے جنگجوؤں کو پسپا کردیا ہے۔
داعش کے جنگجوؤں نے مئی
سے الرمادی پر قبضہ کررکھا ہے اور ان کے خلاف دوہزار عراقی فوجی اور شیعہ ملیشیاؤں
کے جنگجو حصہ لے رہے ہیں۔انھیں امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کی فضائی مدد
حاصل ہے۔
الانبار آپریشنز کمان کے
ایک بریگیڈئیر جنرل نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ عراقی فوج نے الرمادی کے
نواحی علاقوں زنخرہ ، البو جلیب ، العدنانیہ اور البو ریشہ کے بعض حصوں پر قبضہ کر
لیا ہے۔یہ علاقہ شہر سے پانچ کلومیٹر دور واقع ہے۔
عراقی سکیورٹی فورسز نے
الرمادی کے مغرب میں واقع ایک مرکزی شاہراہ کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ
اس کے ذریعے اب شہر کو آزاد کرانے پر مامور فورسز کو کمک پہنچا رہی ہیں۔
عراقی فوج کی الرمادی کو
آزاد کرانے کے لیے پیش قدمی میں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے
داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔اتحادی طیاروں نے اکتوبر
کے آغاز کے بعد سے الرمادی پر ستائیس فضائی حملے کیے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment