مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد
الاقصیٰ میں قابض اسرائیلی فورسز کی دراندازی کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاج کا سلسلہ
جاری ہے اور
غرب اردن کے مختلف شہوں اور
قصبوں میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
مسجدالاقصیٰ کے احاطے میں
منگل کے روز کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔قریباً چھے سو فلسطینی مسجد
میں عبادت کے لیے آئے تھے
جبکہ قریباً ایک سو یہودی مسجد میں داخل ہوئے تھے۔اس
مقدس مقام کے موجودہ ''اسٹیٹس کو'' کے مطابق یہود کو وہاں زائر کی حیثیت سے
داخل
ہونے کی اجازت ہے مگر عبادت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
0 comments:
Post a Comment