• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 1, 2015

    شام میں روسی حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا: امریکا

    امریکی وزیر دفاع  آشٹن_کارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز روسی فوج نے شام میں جن مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے وہاں دولت اسلامیہ عراق وشام داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔
    ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ ہم شام میں روسی سرگرمیوں کو مکمل مانیٹر کر رہے ہیں۔ روسی قیادت کے بیانات اور ان کے اقدامات میں کھلا تضاد ہے۔ بدھ کو روسی فوج نے شام میں جن مقامات پر داعش کے مزعومہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے وہاں پر داعش کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ روسی فوج کے اس اقدام سے شام کا بحران مزید گھمبیر ہونے کا اندیشہ ہے۔
    آشٹن کارٹر نے روسی فوج کے شام میں فضائی حملوں کو جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ جلد ہی امریکی فوجی عہدیدار روسی حکام سے ملاقات کریں گے اور شام میں روسی فوج کے حملوں کے بارے ان سے بات چیت کی جائے گی۔
    امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف کارروائی میں عالمی اتحادی افواج پیش پیش ہیں۔ ایسے میں روس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی عالمی اتحاد کے ساتھ مل کر کی جانی چاہیے۔ رابطے اور ہم آہنگی کے بغیر کارروائی کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ روسی فوج کے اقدام سے شام میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ کورآرڈی نیشن کے بغیر کسی قسم کی فوجی کارروائی روس کی غلطی تصور کی جائے گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ "داعش" کی شکست شام کے بحران کے سیاسی حل میں مضمر ہے۔ شام میں سیاسی بحران حل ہوتے ہی داعش زوال پذیر ہونا شروع ہوجائے گی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں روسی حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا: امریکا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top