معاہدۂ شمالی اوقیانوس کی
تنظیم نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے ترکی کی فضائی
حدود کی خلاف کو ناقابل قبول قراردیا ہے اور تنظیم کے اہم رکن ملک کو درپیش بحران
پر غور کے لیے اتحادی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
انھوں نے برسلز میں
سوموار کو ترک وزیرخارجہ فریدون سنیرعلی اوغلو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ
''روس کے اقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام میں مددگار ثابت نہیں ہو رہے ہیں''۔
روس کے ایک لڑاکا طیارے
نے ہفتے کے روز شام کی سرحد کے نزدیک ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی لیکن
اس کو ترکی کے دو لڑاکا ایف سولہ طیاروں نے فوری طور پر گھیرے میں لے کر واپس شامی
علاقے کی جانب پرواز پر مجبور کردیا تھا۔
ترکی کی وزارت خارجہ نے
انقرہ میں متعیّں روسی سفیر کو طلب کرکے ان سے اس خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا
ہے۔ترک وزیرخارجہ نے بھی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور نیٹو کے اتحادیوں سے
اس واقعے پر بات چیت کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment