اردن میں اسرائیل کی مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف اردن کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔آج بروز جمعہ نماز جمعہ کے بعد زرقاء اور رصیفہ شہر میں اسرائیل کے ظلم کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ اس میں حزب اختلاف کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل تھے۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرے اور اپنے سفیر کو اسرائیل سےواپس بلائے۔۔اس ریلی میں بائیں بازو کی جماعتوں کے علاوہ قوم پرست جماعتوں نے بھی شرکت کی۔
Friday, October 16, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment