• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    شاہ سلمان اور فرانسیسی وزیراعظم میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق


    سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فرانسیسی وزیراعظم مینول والز نے الریاض میں ملاقات کی ہے اوران سے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت ،دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
    فرانسیسی وزیراعظم نے اعلیٰ حکام اور سرکردہ کاروباری شخصیات کے ساتھ سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا ہے اور انھوں نے منگل کو شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔ان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے دوسرے سعودی ،فرانسیسی بزنس فورم میں شرکت کی ہے۔
    شاہ سلمان اور فرانسیسی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نایف ،نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان،الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر،نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ اور وزیرمملکت مسعد بن محمد آل ایبین بھی موجود تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شاہ سلمان اور فرانسیسی وزیراعظم میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top