• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    الجزیرہ کے آخری تین صحافی بھی مصر سے روانہ

    الجزیرہ کے آخری تین صحافی بھی مصر سے روانہ


     الجزیرہ کے بقیہ تین صحافیوں کو جنھیں مصر میں قید رکھا گیا تھا کو بالآخر رہا کردیا گیا اور قطر پہنچ گئے جہاں سے الجزیرہ نیٹ ورک کام کرتا ہے۔ دریں اثناء الجزیرہ ترجمان حسن سلیم پٹیل نے قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں باہیر محمد کی آمد کی توثیق کی اور بتایا کہ وہ فی الحال ملک کے عارضی دورہ پر ہیں جبکہ محمد کے کچھ ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اس کی آمد کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ یاد رہے کہ محمد جو مصری شہری ہے اور اُس کے کینیڈین ساتھی محمد فہمی کو صدر مصر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے معاف کردیئے جانے کے بعد رہا کردیا گیا۔ محمد فہمی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنی رہائی کا ذکر کیا تھا جبکہ آسٹریلیائی شہری پیٹر گریسٹ جسے فہمی اور محمد کے ساتھ دسمبر 2013 ء میں گرفتار کیا گیا تھا، اُسے مصر سے ایک سال قبل ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: الجزیرہ کے آخری تین صحافی بھی مصر سے روانہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top