اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے کے
سربراہ سعید اوحدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج اور طبی شعبے سے رجوع اور
تحقیقات کرنے کے بعد واضح ہوا ہے کہ سعودی عرب میں لاپتہ پینسٹھ ایرانی حجاج میں
سے انتیس کی تدفین کی جا چکی ہے۔
سعید
اوحدی نے بدھ کی شام کو بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے انفارمیٹک سسٹموں
سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق تدفین سے قبل ان حاجیوں کے فنگر پرنٹس اور
ناخنوں کا ایک حصہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے کے طور پر لیا گیا اور یہ بھی واضح
ہے کہ انھیں کہاں دفن کیا گیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پینسٹھ میں سے باقی
ماندہ چھتیس ایرانی حاجیوں کی صورت حال واضح ہونے تک تلاش کا کام جاری رہے گا۔

0 comments:
Post a Comment