• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    شام:ایرانی وفد کی داعش مخالف مشترکہ کارروائی سے قبل دمشق آمد

    ایرانی پارلیمان کا ایک وفد شام کے شمال مغربی علاقے میں باغی گروپوں کے خلاف مشترکہ کارروائی سے قبل بدھ کو دمشق پہنچا ہے۔اس وفد نے اپنی آمد پر کہا ہے کہ امریکا کی قیادت میں داعش مخالف مہم ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔
    وفد کی قیادت ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی کررہے ہیں۔اس کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایرانی فوجی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ساتھ مل کر شمالی صوبے حلب میں باغیوں کے خلاف ایک بھرپور حملے کی تیاری کررہے ہیں۔اس کارروائی میں لبنانی کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجو بھی حصہ لیں گے اور انھیں روس کی فضائی مدد حاصل ہوگی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام:ایرانی وفد کی داعش مخالف مشترکہ کارروائی سے قبل دمشق آمد Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top