ترکی کی وزارت خارجہ نے
انقرہ میں تعینات امریکا اور روس کے سفیروں کو طلب کیا ہے اور انھیں شام میں کرد
جنگجوؤں کو داعش کے خلاف لڑائی کے لیے اسلحہ مہیا کرنے پر انتباہ کیا ہے۔
ایک ترک عہدے دار نے بدھ
کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ''امریکی اور روسی سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا تھا اور انھیں ترکی کے
کرد جماعت پی وائی ڈی (متحدہ جمہوری پارٹی) کے بارے میں نقطہ نظر سے آگاہ کردیا گیا
ہے۔اس کے علاوہ انھیں ضروری انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے''۔

0 comments:
Post a Comment