• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 21, 2015

    کینیڈا نے داعش مخالف مہم میں شریک طیارے واپس بلا لیے


    کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف فضائی مہم میں شریک اپنے لڑاکا طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے اس حوالے سے امریکی صدر براک اوباما کو مطلع کردیا ہے۔
    ٹروڈیو نے منگل کی شب ایک نیوزکانفرنس میں بتایا ہے کہ ''میں نے صدر براک اوباما سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور ان پر واضح کیا ہے کہ کینیڈا داعش مخالف اتحاد کا ایک مضبوط رکن رہے گا لیکن میں نے جنگی مشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا ،اس لیے لڑاکا طیارے واپس بلائے جارہے ہیں''۔
    تاہم انھوں نے داعش کے خلاف فضائی مہم میں شریک کینیڈین طیاروں کی واپسی کا کوئی نظام الاوقات نہیں دیا ہے۔کینیڈا نے گذشتہ سال مشرق وسطیٰ کے خطے میں مارچ 2016ء تک اپنے سی ایف 18 لڑاکا جیٹ بھیجے تھے۔اس کے علاوہ اس نے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کی تربیت کے لیے خصوصی فورسز سے تعلق رکھنے والے قریباً ستر فوجی بھی بھیجے تھے۔
    ٹروڈیو نے حالیہ انتخابی مہم کے دوران لڑاکا جیٹ طیاروں کی کینیڈا واپسی اور جنگی مشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔البتہ انھوں نے کہا تھا کہ فوجی ٹرینر وہیں موجود رہیں گے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ان کی لبرل حکومت ذمہ دارانہ انداز میں انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مرحلہ وار انداز میں انتقال اقتدار کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کینیڈا نے داعش مخالف مہم میں شریک طیارے واپس بلا لیے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top