• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 22, 2015

    ایران اور روس کے باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال ۔


    ماسکو میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور روسی نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں توسیع کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
    روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی سنائی اور روسی نائب وزیر خارجہ ایگور مورگلوف نے بدھ کے دن مختلف میدانوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں توسیع کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
    مہدی سنائی نے اس ملاقات میں تمام شعبوں میں تہران ماسکو تعلقات میں توسیع کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باہمی تعاون میں توسیع پر مبنی دونوں ممالک کے سربراہوں کے عزم و ارادے کو دو طرفہ تعلقات میں توسیع سے متعلق پلاننگ کی بنیاد قرار دیا۔
    روسی نائب وزیر خارجہ مورگلوف نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے باہمی تعاون پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور ایران اور روس کے اعلی سطحی وفود کے ایک دوسرے کے ممالک کے دوروں کو باہمی تعلقات میں توسیع پر مبنی دونوں ممالک کے حکام اور سربراہوں کے رجحان اور عزم کی علامت قرار دیا۔
    روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہارکیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں توسیع کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔ واضح رہے کہ ایران اور روس کے تعلقات میں دو برسوں سے توسیع کا عمل شروع ہوا ہے اور فریقین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور روس کے باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top