• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 22, 2015

    شام میں روسی فوج کے 80% حملوں میں داعش کو نشانہ نہیں بنایا گیا'


    شام میں پچھلے چند ہفتوں سے روسی فوج کی جاری فوجی کاررائی کے دوران بہ ظاہر یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ روسی فوج کے حملوں کا سب سے بڑا ہدف دولت اسلامی داعش ہے مگر حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تجزیاتی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ روسی فوج کے حملوں کا اصل ہدف اعتدال پسند شامی اپوزیشن کی نمائندہ فوج ہے۔ روسی فوج نے شام میں کیے 80 فی فیصد حملوں داعش کے بجائے دوسرے گروپوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    برطانوی خبر رساں ایجنسی"رائیٹرز" نے روسی وزارت دفاع کے عہدیداروں، مبصرین اور آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں بتایا ہے کہ روسی فوج نے ان اپوزیشن جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں زیادہ توجہ مرکوز ہے جنہیں امریکا کی جانب سے اسلحہ اور تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر النصرہفرنٹ جیسے گروپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ داعش کو نشانہ بنانے کے دعوے حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔
    انٹریٹ پر دستیاب روسی محکمہ دفاع کے شام میں حملوں سے متعلق آرکائیو اوربیانات سے مترشح ہوتا ہے کہ شام میں تین ہفتے قبل شروع کی جانے والی کارروائی میں اب تک 64 مقامات پر بمباری کی جاتی رہی ہے۔ ان میں سے صرف 15 ایسے اہداف ہیں جہاں "داعش" کے ٹھکانوے بتائے جاتے ہیں۔ دیگر تمام وہ اہداف ہیں جہاں النصرہ فرنٹ یا امریکا کے تربیت یافتہ اعتدال پسند گروپ سرگرم ہیں۔
    روسی تجزیہ نگار اور اخبار"یوگید نیفنی جرنل" کے نائب مدید الیگزنڈر گولٹز کا کہنا ہے کہ جب ہم ماسکو کےمحکمہ دفاع کے نقشے کو سامنے رکھتے ہوئے بمباری سے نشانہ بنائے گئے مقامات کو دیکھتے ہیں تو صاف اندازہ ہوتا ہے کہ ماسکو داعش کے خلاف نہیں بلکہ دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

    امریکا اور اس کے اتحادی نیٹو ممالک کے تجزیہ نگار بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ شام میں روسی فوج کے فضائی حملے اعتدال پسند شامی اپوزیشن کے خلاف ہیں۔ماہرین کے خیال میں سوویت یونین کے حصوں بخروں میں تقسیم ہونے کے بعد روس کا کسی دوسرے ملک میں اپنی فوجیں اتارنے کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ اس کا مقصد صدر بشارالاسد کی حکومت کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا اور ان کے اقتدار کو دوام دینے میں ان کی معاونت کرنا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں روسی فوج کے 80% حملوں میں داعش کو نشانہ نہیں بنایا گیا' Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top