شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور دیر پا قیام امن کے معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان ایک بار پھر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں، حال ہی میں امریکی اور روسی وزراء خارجہ ریکس ٹیلرسن اور سیرگی لافروف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی شام کے ایشو پر اختلافات کھل کر سامنے آئے، یہ اختلافات اس وقت زیادہ شدت اختیار کرگئے جب شام میں ایرانی کردار کی حمایت اور مخالفت میں آراء سامنے آئیں، روس کا موقف ایران کو نہ صرف شام میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے بلکہ تہران کا اثرو نفوذ بغداد تک بڑھانا ہے۔ تاہم امریکا اس کے خلاف ہے۔
Wednesday, May 10, 2017
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment