• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, May 10, 2017

    یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کا حوثیوں کو رُسوا کرنے اور صنعاء واپس لینے کا منصوبہ


    یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے زیر انتظام ذرائع ابلاغ کو اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیاؤں کے سربراہ عبدالملک الحوثی کو یمنی عوام کے سامنے رُسوا کریں۔ یہ پیش رفت اُن رپورٹوں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ عبدالملک الحوثی معزول صدر صالح کو ہلاک کر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ معزول صالح نے اپنے زیر انتظام " الیمن الیوم" چینل کو اجازت دے دی کہ وہ حوثی جماعت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنائے ، حوثی ملیشیاؤں کے مخالفین اور ان کی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کو اسکرین پر لائے، حوثیوں کے ایران کے ساتھ تعلقات کو اِفشا کرے اور یمنی عوام کے سامنے اس امر کو بے واضح کرے کہ حوثی ملیشیائیں لٹیروں کا ٹولہ ہے جو صرف مالِ غنیمت ، وزارتیں اور مالی رقوم حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کا حوثیوں کو رُسوا کرنے اور صنعاء واپس لینے کا منصوبہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top