• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 15, 2015

    تعز میں یمنی مزاحمت کاروں کے حملے، 15 حوثی ہلاک


    یمن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وسطی شہر تعز میں حکومت نواز فورسز کے حملے میں کم سے کم 15 حوثی باغی ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔
    'العربیہ' نیوز چینل کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تعز اور اس کے آس پاس کے مقامات پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اتحادی ممالک کے جنگی جہازوں نے بھی تعز میں علی صالح ملیشیا اور حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری جانب تعز کے آزاد کرائے گئے علاقوں پر حوثیوں نے میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
    ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے اپنی عسکری قوت تعز کے جنوبی اضلاع کی جانب منتقل کرنا شروع کر دی ہے۔ الجند کے علاقے میں علی صالح کے وفادار بریگیڈ 22 اور تعز کے ہوائی اڈے کے قریب بھی اتحادی طیاروں نے بمباری کی ہے جس میں متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تعز میں یمنی مزاحمت کاروں کے حملے، 15 حوثی ہلاک Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top