• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, October 16, 2015

    روس کی فوجی مداخلت بشارالاسد کے اقتدار کو نہیں بچا سکے گی:فرانسیسی صدر

    فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ روس کی فوجی مداخلت بھی شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار کو بچا نہیں سکے گی۔
    انھوں نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد جمعہ کو علی الصباح نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ''یہ بات بالکل واضح انداز میں کہی جارہی ہے کہ بشارالاسد کا مستقبل نہیں ہوسکتا۔ہمیں جتنا جلد ممکن ہو،شام میں سیاسی انتقال اقتدار کے لیے آگے بڑھنا ہوگا''۔
    انھوں نے کہا کہ ''روس کی بشارالاسد کے دفاع کے نقطہ نظر سے فوجی مداخلت ان کی حکومت کو تو تقویت پہنچا سکتی ہے لیکن وہ ان کے اقتدار کو بچا نہیں سکے گی''۔قبل ازیں روس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں فضائی حملے کم کردیے ہیں کیونکہ شامی فوج باغیوں کے خلاف ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہی ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روس کی فوجی مداخلت بشارالاسد کے اقتدار کو نہیں بچا سکے گی:فرانسیسی صدر Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top