اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یہودی مذہبی پیشوائوں کا ایک نیا فتویٰ نما مطالبہ سامنے آیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یہودی آبادکاروں پر حملوں کے الزام میں گرفتار کیے گئےتمام فلسطینیوں کو مذہبی تعلیمات پرعمل درآمد کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دے۔
اسرائیلی میڈیا پر شائع کیے گئے فتوے میں یہودی ربیوں کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں پر حملے کرنے والے فلسطینی مزاحمت کار واجب القتل ہیں۔ ان کا قتل حکومت کا مذہبی فریضہ ہے۔اس میں ذرا بھی تاخیر اور کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

0 comments:
Post a Comment