فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عکرمہ صبری نے یہودی مذہبی پیشوائوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو واجب القتل قرار دینے کے فتوئوں کی مذمت کرتے ہوئےان فتاویٰ کو بدترین اور بے رحم صہیونی نسل پرستی کا مظہر قرار دیا ہے۔
الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں اس وقت نہتے شہریوں کے قتل عام اور ان کی املاک کی تباہی کی لگائی گئی آگ میں یہودی مذہبی پیشوا ملوث ہیں جو انتہا پسند یہودیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی املاک تباہ کرنے پر اکسا رہےہیں۔

0 comments:
Post a Comment