روسی فوج شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ خطے میں موجود روسی بحریہ کا واحد طیارہ بردار بحری جہاز بھی جلد واپس بلا لیا جائے گا۔
ادھر شام میں روسی افواج کے کمانڈر اینڈری کرتاپولوو کا کہنا ہے کہ طیارہ بردار جہاز پر موجود لڑاکا طیاروں نے شام میں اپنے مشن کے دوران 420 اُڑانوں کے ذریعے 1252 اہداف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے باور کرایا کہ روس کے پاس اب بھی شام میں ایس-300 اور ایس-400 میزائل نظام کی شکل میں کافی فضائی دفاعی صلاحیت ہے۔

0 comments:
Post a Comment