• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 11, 2015

    فلسطینی قوم، دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ستم دیدہ فلسطینی قوم دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے۔
    ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ ایرانی عوام، یوم القدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے شرکت کے ذریعے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا ہمیشہ اعلان کرتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر جعلی صیہونی حکومت کی تشکیل، انگریزوں کی ایک ناپاک سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں نے ہی یہودیوں کے وطن کی سازش رچی جس کے نیچے آج بھی فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق، پامال کئے جا رہے ہیں ۔







    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلسطینی قوم، دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top