شمالی سیناء میں مصری فوج کی فضائی کاروائی
مصر کے علاقے شمالی سیناء میں مصری فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فضائی کاروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم انصار بیت المقدس کے 7 عناصر ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔
مصری فوج کے ترجمان محمد سمیر نے بیان جاری کیا ہے کہ مصری فوج نے ملک میں امن قائم کرنے کے لیےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری کیا ہوا ہے اور یہ کاروائی اسی کا حصہ ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کاروائی میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے 3 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment