• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 28, 2015

    بشار الاسد نے فوجی بھگوڑوں کو عام معافی کا اعلان کردیا

    شامی صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فوج میں بھرتی کے لازمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام بھگوڑوں کو عام معافی دے دی گئی ہے۔
    شام کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شام کے اندر اور بیرون ملک موجود شامی بھگوڑوں کو سنائی جانیوالی سزا اس قانون کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔
    خطے کی بڑی افواج میں شامل شامی فوج کو چار سال سے شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسے کئی محاذوں پر اسلام پسند باغیوں اور انتہاپسند گروپوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہوں نے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ کئی نوجوان اس سزا سے بچنے کے لئے ملک سے باہر فرار ہوگئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بشار الاسد نے فوجی بھگوڑوں کو عام معافی کا اعلان کردیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top