شامی حزب اختلاف کے دو
بڑے گروپوں نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایک متفقہ نقشہ راہ (روڈ
میپ) پر اتفاق کیا ہے۔
شامی حزب اختلاف کے گروپوں کا بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اجلاس
ہوا ہے۔اس میں شامی قومی اتحاد (ایس این سی) اور قومی رابطہ کار باڈی برائے جمہوری
تبدیلی (این سی بی) کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک نیوز
کانفرنس میں اس سمجھوتے کا اعلان کریں گے۔
یہ دونوں گروپ ایک عرصے سے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے
مشترکہ افہام وتفہیم اور موقف اپنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ان کے درمیان اتفاق رائے کی
خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن
ڈی مستورا دمشق کے دورے پر ہیں اور وہ بحران کے سیاسی حل کے سلسلے میں شامی حکومت
کے نمائندوں سے بات چیت کررہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment