مصر: اطالوی قونصل خانے کے حملہ آوروں کی شناخت
مصر کے سیکیورٹی حکام نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ہفتے قاہرہ گورنری میں واقع مصری قونصل خانے پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اطالوی قونصل خانے پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت طارق عبدالستار اور حسین سمیر بسیونی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ عبدالستار بنی سویف جب کہ سمیر بسیونی افیون کے علاقے سےتعلق رکھتا ہے۔ حملے میں معاونت کرنے والے حسین برکات حسین مبروک نامی دہشت گرد بھی بن سویف کا ہے جس کا تعلق "داعش" کی بیعت کرنے والے گروپ انصار بیت المقدس کے ساتھ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اطالوی سفارت خانے پر دہشت گردی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جلد ہی انہیں پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دریں اثناء مصر کے معاون وزیر داخلہ میجر جنرل اسامہ بدیر کا کہنا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اطالوی قونصل خانے پرحملے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئےہے۔ پولیس دہشت گردوں کے ٹھکانے تک پہنچ گئی ہے۔ انہیں جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment