• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 29, 2015

    شام کے لئے امریکہ نے نیا ایلچی نامزد کر دیا

    امریکا نے شامی تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی غرض سے جنگ زدہ عرب ریاست کے لئے اپنا نیا ایلچی مقرر کیا ہے۔ چار برس قبل شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے امریکا نے تیسری مرتبہ اس عہدے پر فائز عہدیدار کو تبدیل کیا ہے۔
    عربی زبان پر دسترس رکھنے والے مسٹر مائیکل ریٹنے یروشلم میں امریکا کے قونصل جنرل اور عراق، لبنان، مراکش اور قطر میں سفارتکار کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ مسٹر ڈینئل روبینٹسن کی جگہ لیں گے۔
    مسٹر روبینٹسن کو اب تیونس میں امریکا کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، ان سے پہلے مسٹر رابرٹ فورڈ شام کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
    سنہ 2014ء میں مستعفی ہونے والے مسٹر فورڈ نے شامی اپوزیشن کے منتشر گروپوں کے نام نہاد 'ماڈریٹ' عناصر کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی تھی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام کے لئے امریکہ نے نیا ایلچی نامزد کر دیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top