• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, July 13, 2015

    شام جانے والے 45 مشتبہ داعشی جنگجو ترکی میں گرفتار

    ترکی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکام نے پچھلے تین ایام میں ملک کے جنوب مشرقی شہر غازی عنتاب سے 45 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ لوگ ترکی کے راستے شام داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جو مبینہ طور پر  داعش کی صفوں میں شمولیت کی غرض سے شام جا رہے تھے۔
    خبر رساں ایجنسی "دوآن" کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ترک سیکیورٹی فورسز نے استنبول سمیت چار شہروں میں چھاپوں کے دوران 21 مشتبہ داعشی جنگجوئوں کو حراست میں لیا تھا جو مبینہ طور پر بیرون ملک سے آنے والے جنگجوئوں کو شام پہنچانے میں معاونت کررہے تھے۔
    واضح رہے کی غازی عنتاب شہر شام کی سرحد سے متصل اہم ترین سرحدی گذرگاہ سمجھا جاتا ہے۔ شام داخل ہونے سے قبل جنگجو بسوں کے ذریعے غازی عنتاب پہنچتے ہیں جہاں سے وہ سرحد عبور کرتے ہی "داعش" کے جنگجوئوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام جانے والے 45 مشتبہ داعشی جنگجو ترکی میں گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top