قاہرہ: اطالوی سفارتخانے کے باہر دھماکا، ایک ہلاک، 4 زخمی
قاہرہ میں موجود العربیہ چینل کے نمائندے کے مطابق قاہرہ میں ہفتے کے روز علی الصباح ایک کار بم دھماکے میں اطالوی سفارتخانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ موقع پر موجود طبی ذرائع نے عالمی خبررساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کہ دھماکے میں ہلاک وزخمی ہونیوالوں میں سفارتخانے کے باہر تعینات دو پولیس اہلکار اور تین راہ گیر شامل ہیں۔
اطالوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اٹلی کو قونصل خانے پر حملے سے ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔ وزیر خارجہ پائولو جنٹیلونی نے واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ "قاہرہ میں ہمارے قونصل خانے کے باہر دھماکا ہوا ہے جس میں کسی اطالوی باشندے کو نشانہ چوٹ نہیں آئی ہے۔ ہمارے تمام خیالات متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ اٹلی اس حملے سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔"

0 comments:
Post a Comment