مصر :اخوان کے 14 کارکنوں کو سزائے موت کا حکم
مصر کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزامات پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے 14 کارکنوں کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔ شمالی شہر منصورہ کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزامات میں اخوان کے 14 کارکنوں کو دو الگ الگ مقدمات میں سزائے موت کا حکم سنایا۔ ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے ۔ واضح رہے صدر مرسی کی حکومت پر قبضے کے بعد اب تک فوجی حکومت ہزاروں اخوان کے رہنماوں اور کارکنوں کو موت کی سزاسنا چکی ہے ۔

0 comments:
Post a Comment