• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, July 13, 2015

    داعش کا افغانی رہنما کے زندہ ہونے کا دعویٰ، آڈیو ٹیپ جاری

    دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' نے پیر کے روز ایک آڈیو ٹیپ جاری کی ہے جس میں انتہاپسند تنظیم کے افغانستان میں رہنما کی آواز سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہیں ایک امریکی ڈرون حملے میں مار دیا گیا ہے۔
    یہ پیغام جو کہ مبینہ طور پر حافظ سعید کی جانب سے جاری کیا گیا ہے افغان انٹِلی جینس کی جانب سے ان کی ہلاکت کے اعلان کے دو روز بعد جاری کیا گیا ہے۔
    اس آڈیو ٹیپ کی کسی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
    افغانی انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کو افغان صوبے ننگرہار کے آچن ضلع میں ڈرون حملے کے ذریعے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعید پاکستانی شہری ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا افغانی رہنما کے زندہ ہونے کا دعویٰ، آڈیو ٹیپ جاری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top