سعودی عرب میں سریلی آواز میں ملی نغموں سے شہر پانے والے "داعشی" جنگجو ماھر مشعل شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی طیاروں کے ایک حملے میں مارا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماہر مشعل جو
"داعش" میں شامل ہونے کے بعد ابو زبیر الجزراوی کے نام سے مشہور ہوا تھا
شام میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔ اس کے ایک ساتھی نے مائیکرو بلاگنگ ویب
سائیٹ "ٹویٹر" پر پوسٹ کی گئی ایک مختصر ٹویٹ میں بتایا کہ ماہر مشعل
دیر الزور میں ایک حملے میں ہلاک ہوا۔
بدر العوفی نامی جنگجو نے ماہر مشعل کی کچھ
تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں اسے اسلحہ اٹھائے دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے
ماہر مشعل نے کچھ عرصہ قبل "بدایہ" ٹی وی کے پروگرام "الشقہ"
میں سریلی آواز میں ملی نغمے گانے سے شہرت حاصل کی تھی جس پر عوام میں اسے بڑی
پذیرائی حاصل ہوئی تھی لیکن سعودی شہریوں کو اس وقت دکھ ہوا جب پتا چلا کہ مشعل
شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" میں شمولیت
کے ملک سے جا چکا ہے۔ داعش میں شمولیت کے بعد ماہر مشعل نے شدت پسند تنظیم کے گن
گانے شروع کردیے تھے حالانکہ سنہ 2011ء میں اس نے شاہ عبداللہ کے زمام حکومت
سنبھالنے کی سالگرہ پر ان کی تعریف میں ایک نغمہ گایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ماہر مشعل اپریل 2013ء کو
شام گیا جہاں بعض ویڈیوز میں بھی اسے دیکھا گیا تھا۔ کچھ عرصہ روپوش رہنے کے بعد
یہ خبر آئی تھی کہ مشعل واپس سعودی عرب آگیا ہے مگر یہ افواہ تھی کیونکہ اس افواہ
کے کچھ ہی روز بعد اسے شام میں جنگجوئوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

0 comments:
Post a Comment