• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 11, 2015

    فرانس: شامی دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں دو بھائی گرفتار

    فرانس کی پولیس نے دہشت گردوں سے تعلق اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزام میں ملوث دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد ان سے تفتیش شروع کی ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں بھائیوں کی عمریں 20 اور 23 سال کے درمیان ہیں۔ فرانسیسی عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو شام میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کے لیے بیرون ملک سفر کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔
    حراست میں لیے گئے دونوں افراد کا تعلق مشرقی پیرس سے ہے۔ اُنہیں چند روز قبل ترکی اور بلغاریہ کے درمیان سرحدی علاقے دورگاس سے ایک 13 سالہ چھوٹے بھائی کے ہمراہ حراست میں لیا گیا، جس کے بعد ان تینوں کو واپس فرانس بھیج دیا گیا تھا۔ فرانسیس پولیس نے ملک میں داخل ہوتے ہی انہیں حراست میں لے لیا ہے تاہم ان کے چھوٹے بھائی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فرانس: شامی دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں دو بھائی گرفتار Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top