• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 11, 2015

    امریکی اتحاد کی شام، عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    امریکی فوج کے مطابق امریکا کی سربراہی میں دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے خلاف فوجی کارروائیاں کرنے والے اتحاد کے جہازوں نے داعش کے عراق میں 16 اور شام میں 15 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
    عراق میں جنگی جہازوں نے بیجی، فلوجہ، حبانیہ، حدیثہ، مخمور، موصل، سنجار اور تل عفر کے علاقوں میں داعشی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
    اس کے علاوہ شام میں داعش مخالف فوجی اتحاد نےالحسکہ، حلب، رقہ، عین عیسٰی، کوبانی اور تل ابیض میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امریکی اتحاد کی شام، عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top