• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 11, 2015

    ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری رہیں گے ۔


    ایران کے سابق جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، مذاکرات کا اصل مرحلہ مکمل کر چکے ہیں بنابریں گفتگو کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔
    ایران کے سابق جوہری مذاکرات کار سید حسین موسویان نے فرانس چوبیس نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ارکان نے، جنیوا اور لوزان میں اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں پر گفتگو ہو رہی ہے۔ سید حسین موسویان نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے ایران کے خلاف عائد ہتھیاروں کی پابندی باقی رہے تاہم ایرانی مذاکرات کاروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان تمام پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے جو جوہری مسئلے کے بہانے ایران کے خلاف عائد کی گئی ہیں۔ ایران کے سابق جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ وہ جوہری مذاکرات جاری رہنے کے سلسلے میں کافی پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتے کے چھیانوے یا ستّانوے فیصد متن پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری رہیں گے ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top