• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 11, 2015

    یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لڑائی جاری

    سعودی اتحاد کے صنعا پر حملے، حوثیوں کی عدن کے شہری علاقوں پر گولہ باری

    یمن کے تمام بڑے متحارب فریقوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ جمعہ کی نصف شب سے جنگ بندی کی توثیق کی ہے لیکن اس کے باوجود برسرزمین شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں اور سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    ایک مقامی عہدے دار کے مطابق حوثی باغیوں نے جنوبی شہر عدن میں رہائشی علاقوں پر جمعرات کی شب سے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے اور انھوں نے یمن کے مشرق میں واقع حضرموت کے صحرا کی جانب بھی پیش قدمی کی ہے۔یمن کا یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے۔
    سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے آج جمعہ کو دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں اور ان کی اتحادی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔اس سے پہلے رات کو انھوں نے یمن کے وسطی اور جنوبی شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔
    اقوام متحدہ نے گذشتہ روز یمن میں غیرمشروط طور پر انسانی بنیاد پر رمضان المبارک کے اختتام تک جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور تنازعے کے تمام فریقوں پر زوردیا تھا کہ وہ ہرقسم کے تشدد سے باز آجائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ''سیکریٹری جنرل یمن میں تنازعے کے تمام فریقوں کی جانب سے غیرمشروط طور پر جنگ بندی کی پاسداری کے وعدوں کے منتظر ہیں۔اس کا آغاز جمعہ 10 جولائی کی شب گیارہ بج کر انسٹھ منٹ پر ہوگا''۔
      

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لڑائی جاری Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top