• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 1, 2015

    آیت اللہ تسخیری کی کویت میں زخمیوں کی عیادت ۔


    رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کویت کی مسجد امام صادق  میں دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ہے-
    عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری نے کویت کی مسجد امام صادق  میں دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی منگل کے دن عیادت کی- آیت اللہ محمد علی تسخیری نے اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی- واضح رہے کہ عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کویت کی مسجد امام صادق  میں شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد کویتی حکومت اور قوم کے نام رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور قوم کی جانب سے تعزیت کا پیغام لے کر ایک وفد کے ساتھ کویت گئے ہیں- آیت اللہ محمد علی تسخیری نے کویت کی مسجد امام صادق  میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کی مجلس میں بھی شرکت کی- عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری نے کویت کے حکام اور پارلیمنٹ کے بعض اراکین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں اور ان کو رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور قوم کا پیغام پہنچایا- ان ملاقاتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے نمائںدے آیت اللہ عباس کعبی بھی آیت اللہ محمد علی تسخیری کے ساتھ تھے-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آیت اللہ تسخیری کی کویت میں زخمیوں کی عیادت ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top