• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 1, 2015

    جوہری مذاکرات کی ڈیڈلائن میں ایک ہفتے کی توسیع ۔


    ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری رہنے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے پیش نظر مذاکرات کا سلسلہ ایک ہفتے مزید جاری رکھا جائے گا-
    ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پابندیاں قانون کے مطابق دوبارہ شروع ہوجاتیں کہ جن پر عمل روک دیا گیا تھا،  اس لئے یورپ و امریکہ بھی مجبور تھے کہ مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کریں تاکہ پابندیوں کے خود بخود نفاذ کو بھی مزید ایک ہفتے کے لئے روکا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ بعض مسائل کے بارے میں اختلافات بدستور جاری ہیں اور ان کے بارے میں اب تک کوئی مفاہمت نہیں ہو سکی ہے- سید عباس عراقچی نے کہا کہ متن کی تدوین کا عمل ابھی پورا نہیں ہوا ہے اور اس سلسلے میں رات دن کام جاری ہے- انھوں نے کہا کہ کام آگے بڑھ رہا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مذاکرات کے فریق اس بات پر راضی ہیں کہ جیسے بھی ہو سمجھوتہ کرلیا جائے- ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ ہم اچھے سمجھوتے کے خواہاں ہیں اور اچھا سمجھوتہ اصول و ضوابط نیز رہبر انقلاب اسلامی کی وضع کردہ ریڈ لائنوں کو مدنظر رکھ کر ہی طے کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں جامع جوہری سمجھوتہ طے پاجانے کا امکان ہے اور امید بھی ہے کہ اس وقت تک نتیجہ نکل آئے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جوہری مذاکرات کی ڈیڈلائن میں ایک ہفتے کی توسیع ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top