• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 1, 2015

    روسی صدر کا شامی صدر کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

    روسی صدر ولادی میر پوتین نے ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
    وہ ماسکو میں شامی وزیرخارجہ ولید المعلم سے گفتگو کررہے تھے۔روسی خبررساں اداروں کے مطابق صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ''شام ،شامی قیادت اور شامی عوام کے لیے روس کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے''۔
    ولادی میر پوتین نے خطے کے دوسرے ممالک سے بھی کہا کہ وہ شام کی مسلح اسلامی دھڑوں کے خلاف جنگ میں مدد کریں۔روسی صدر نے چند روز قبل بھی بشارالاسد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ''شام میں جاری لڑائی میں شدت سے صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے اور وہ لیبیا میں جاری تنازعے جیسی صورت اختیار کرسکتی ہے''۔
    واضح رہے کہ روس شام میں گذشتہ چار سال سے جاری عوامی احتجاجی تحریک اور خانہ جنگی کے دوران شامی صدر بشارالاسد اور ان کی حکومت کی مسلسل حمایت کرتا چلا آرہا ہے۔شام میں جاری خانہ جنگی میں دولاکھ بیس ہزار سے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روسی صدر کا شامی صدر کی حمایت جاری رکھنے کا عزم Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top