• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, July 10, 2015

    فریق مقابل نے مواقف تبدیل کر لئے: محمد جواد ظریف


    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک نے اپنے مواقف تبدیل کر لئے ۔
    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کی رات، گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ سخت اور دشوار مذاکرات انجام پانے کے بعد کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ فریق مقابل نے اپنے مواقف تبدیل کرلئے ہیں اور وہ بیجا مطالبات کر رہا ہے جس کے باعث سمجھوتے کا حصول دشوار ہو گیا ہے- محمد جواد ظریف نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امام علی اسلامک سینٹر میں شب قدر کے اعمال بجالانے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات میں بہرحال خاص قسم کی دشواریاں درپیش ہیں اور خاص طور سے ایک ایسے وقت میں کہ جب مذاکرات کے اختتامی ایام ہیں- اسی بنا پر ہم بھرپور توجہ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور فریق مقابل بھی دقت کے ساتھ کام کر رہا ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بارہا فرمایا ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے ایک اچھے اور منطقی سمجھوتے کے خواہاں ہیں- محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور مذاکرات کی میز سے ہٹے نہیں ہیں- انھوں نے کہا کہ اگر فریق مقابل متوازن اور اچھے سمجھوتے کا عزم ظاہر کرے تو یقینا ایٹمی سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ایک ایسے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں کہ جہاں فریق مقابل کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا وہ سمجھوتے کا خواہاں ہے یا دباؤ ڈالنا چاہتا ہے؟- انھوں نے کہا کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ سمجھوتہ اور دباؤ دونوں جمع نہیں ہو سکتے اس لئے فریق مقابل کو ان دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فریق مقابل نے مواقف تبدیل کر لئے: محمد جواد ظریف Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top