• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, July 10, 2015

    ایران اور ایک پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری ۔


    آسٹریا کے شہر ویانا میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری ہیں-
    آسٹریا کے شہر ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان مذاکرات کہ جو بدھ کو رات گئے تک جاری رہے، جمعرات کی صبح سے پھر سے شروع ہو گئے- جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی بھی ایران اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے درمیان جاری مذاکرات میں شریک ہیں- اسی طرح ایران جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے بھی جمعرات سے علیحدہ طور پر تکنیکی امور سے متعلق مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ملاقات کی ہے، اور جمعرات کی صبح امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فرانس کے وزیر خارجہ لوران فابیوس سے مذاکرات کئے ہیں- جرمنی، برطانیہ، اور فرانس کے وزرائے خارجہ بدھ کو ویانا لوٹ آئے ہیں-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور ایک پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top